news

ایشوریا رائے بچن کی شاندار انٹری

Published

on

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور اسٹائل آئیکون ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک 2025 میں اپنی شاندار موجودگی سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔ 51 سالہ ایشوریا، جو ایک عالمی بیوٹی برانڈ کی ایمبیسیڈر بھی ہیں، منیش ملہوترا کی خصوصی ڈیزائن کردہ انڈِگو رنگ کی ری امیجڈ شیروانی میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ یہ لباس روایت اور جدت کا حسین امتزاج تھا، جس میں ہیرے کی کڑھائی والے کف، ڈائمنڈ اسکالپ ڈیزائن، ٹسل ڈراپ اور ہیروں سے مزین بروچز شامل تھے، جو خاص طور پر اس شو کے لیے تیار کیے گئے تھے۔

شیروانی کا بند کالر، ہیرے جڑے بٹن، پیڈڈ شولڈر اور لمبی آستینیں اس میں شاہانہ وقار لے آئیں، جبکہ سائیڈ اور فرنٹ سلیٹس کے ساتھ فلیئرڈ پینٹس نے اس کے اسٹائل میں مزید دلکشی پیدا کی۔ ایشوریا نے اس خوبصورت لباس کے ساتھ ہائی ہیلز اور ڈائمنڈ اسٹڈز انگوٹھی بھی پہن رکھی تھی، جس نے ان کے مکمل انداز کو مزید جاذب نظر بنا دیا۔

ایشوریا کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداح ان کی خوبصورتی، انداز اور اعتماد کی داد دے رہے ہیں۔ دنیا بھر سے شائقین ایک بار پھر ایشوریا رائے بچن کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version