news
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے، اب نئے ٹیکس گوشوارے ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 ہوگی۔ ابتدائی طور پر ایف بی آر نے ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن شہریوں اور کاروباری افراد کے بڑھتے دباؤ کے باعث رات 12 بجے کے بعد یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔
ایف بی آر کے مطابق IRIS پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے اور نیا سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم استعمال کرتے ہوئے ٹیکس گزار آسانی سے گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد ریٹرن جمع کروانے والوں کو لیٹ فائلر تصور کیا جائے گا اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ ایف بی آر نے تمام اہل افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے مقررہ تاریخ سے قبل ریٹرن فائل کریں۔