news

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

Published

on

وفاقی حکومت نے رات گئے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 4 روپے 7 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اب پٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو کہ 15 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گی۔

اس سے قبل اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے فی کلو کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 2448 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں، ایک سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت ایک لیٹر پٹرول پر 94.89 روپے اور ڈیزل پر 95.35 روپے تک کے ٹیکس وصول کر رہی ہے، جن میں پیٹرولیم لیوی، کسٹم ڈیوٹی اور کلائیمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مستقبل قریب میں قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے، جس سے مہنگائی میں ایک اور لہر آسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version