news

بلیوں کے لیے خاص طور پر تیار کردہ میوزک، “میوزک فار کیٹس” نے سب کو حیران کر دیا

Published

on


امریکی محقق اور موسیقار ڈیوڈ ٹائی نے خاص طور پر بلیوں کے لیے میوزک کمپوز کیا ہے، جو کہ بلیوں کی فطری آوازوں اور سماعتی حس کے عین مطابق ہے۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ کے تحت تیار کیے گئے اس انوکھے پروجیکٹ کو “Music for Cats” کا نام دیا گیا ہے۔

یہ موسیقی بلیوں کی عام آوازوں جیسے مِیاو، غُرغُرانا اور دودھ پینے کی آواز پر مبنی ہے، تاکہ بلیاں اسے قدرتی طور پر اپنے ماحول کا حصہ محسوس کریں۔ اس میوزک کی جانچ کے دوران پہلے ایک عام گانا چلایا گیا جس پر بلیوں نے کوئی خاص ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ تاہم جیسے ہی “میوزک فار کیٹس” چلایا گیا، بلیاں فوراً اسپیکر کے قریب آ گئیں، خوش کن حرکات کرنے لگیں، اور خود کو اسپیکر سے رگڑنے لگیں۔

یہ تجربہ ثابت کرتا ہے کہ جانوروں کے لیے بھی مخصوص موسیقی تیار کی جا سکتی ہے جو ان کے رویے پر مثبت اثر ڈالے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version