news

گلوبل وارمنگ 2100 تک دنیا کو 24٪ غریب کر سکتی ہے، کیمبرج یونیورسٹی

Published

on

لندن:
یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ سال 2100 تک دنیا بھر کے ہر شخص کو 24 فیصد تک غریب کر سکتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اگر موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ترقی یافتہ ممالک بھی معاشی طور پر اتنے ہی کمزور ہو سکتے ہیں جتنے آج ترقی پذیر ممالک ہیں۔

گلوبل وارمنگ تحقیق کے مطابق موسمیاتی تغیر صرف زراعت نہیں بلکہ ٹرانسپورٹ، مینوفیکچرنگ، ریٹیل سمیت تمام معاشی شعبوں کو متاثر کرے گا، جس کے باعث بے روزگاری، کم آمدنی، کاروبار کی بندش، اور معیارِ زندگی میں گراوٹ جیسے مسائل پیدا ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی بقا کے لیے ضروری ہے کہ فاسل فیول (ایندھن) کا استعمال بند کیا جائے اور قابلِ تجدید توانائی کی طرف فوری طور پر منتقل ہوا جائے۔ محققین نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ رفتار سے کاربن اخراج جاری رہا تو مالی اور سماجی تباہی ناگزیر ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version