news
لالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایتکار شہزاد بلا انتقال کر گئے
لالی ووڈ کے مشہور ولن اور ہدایتکار شہزاد بلا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ کئی برس سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور دو ماہ قبل ذیابیطس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی ایک ٹانگ کاٹنی پڑی تھی۔ ذرائع کے مطابق شہزاد بلا کے پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن اور گردوں کے ناکارہ ہونے کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی جو جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی نمازِ جنازہ کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شہزاد بلا نے متعدد پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں منفی کرداروں کے ذریعے شہرت حاصل کی اور اپنی اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا۔ شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔