news

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Published

on

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن شاندار آغاز کیا ہے، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔

پیر کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 659 پوائنٹس کے اضافے سے 162,916 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں مزید تیزی کے نتیجے میں انڈیکس نے 791 پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے 163,018 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔

گزشتہ جمعہ کو بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا، جب ہنڈرڈ انڈیکس 1,901 پوائنٹس کی اضافے کے ساتھ 161,181 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ تسلسل پاکستان کی سرمایہ کاری کی دنیا میں اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور مستقبل میں مزید ترقی کے امکانات کو بڑھاوا دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version