news

ڈکی بھائی جوئے کی ایپ کیس: سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی

Published

on

لاہور — پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف درج جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمے کی سماعت لاہور کی سیشن کورٹ میں 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد نے مقدمے کی سماعت کی، جس میں ڈکی بھائی کی جانب سے ان کے وکیل عثمان مشتاق عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر دلائل دیے۔

سماعت کے دوران نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے عدالت سے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں مکمل ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مزید مہلت درکار ہے۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مکمل شواہد اور ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔ ساتھ ہی سماعت کو 2 اکتوبر 2025 تک ملتوی کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ سعد الرحمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے غیر قانونی جوئے کی ایپلیکیشن کی تشہیر کی، جس پر این سی سی آئی اے کی جانب سے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version