news

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے دوگھنٹے ملاقات

Published

on

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات ہوئی، جو تقریباً دو گھنٹے پر محیط رہی۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورصبح نو بجے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں جیل کے کانفرنس روم میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کروائی گئی۔ ملاقات میں ممکنہ طور پر سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور صوبائی معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے عمران خان کو خیبرپختونخواہ کی گورننس سے متعلق مسائل اور صوبے کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ سابق وزیراعظم نے انہیں پارٹی پالیسیوں، عوامی ریلیف اقدامات اور تنظیمی امور پر گائیڈ لائنز فراہم کیں اور ان کی خیریت بھی دریافت کی۔

ادھر وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹسِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ عدالتی کارروائی میں علی امین گنڈا پور کے وکیل کی عدالت میں پیشی کے بعد وارنٹس منسوخ کیے گئے؛ یہ وارنٹس پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایک آڈیو لیک معاملے کے سلسلے میں جاری کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جب علی امین گنڈا پور اسی ملاقات کے لیے اڈیالہ جا رہے تھے تو انہیں جیل کے نزدیک گورکھپور ناکے پر روک دیا گیا تھا، جس پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اظہارِ تشویش کیا تھا کہ ملاقاتوں کو روکا جا رہا ہے تاکہ پارٹی میں اختلافات اور غلط فہمیاں پیدا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version