news

مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امکانات | صدر ٹرمپ کی اہم پیشرفت کی نوید

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے حوالے سے ایک بڑی پیشرفت کا عندیہ دیا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ “ہم کچھ بہت خاص کرنے جا رہے ہیں، جنگ کے خاتمے کے قریب ہیں اور جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ “یہ پہلی بار ہے جب تمام فریق ایک صفحے پر ہیں، جس سے ہمیں مشرقِ وسطیٰ میں عظمت حاصل کرنے کا ایک حقیقی موقع میسر آیا ہے۔”

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں انہوں نے غزہ جنگ کے خاتمے کے قریب ہونے کی بات کی تھی۔ اگرچہ انہوں نے کسی مخصوص معاہدے یا ٹائم لائن کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ان کے ان بیانات نے عالمی سفارتی و سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ایک اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں ممکنہ امن معاہدے کے فریم ورک پر بات چیت کی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ معاہدہ طے پا گیا تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں ایک تاریخی تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version