news

یوٹیوب نے ویڈیو کے آخر میں ریکمنڈیشن چھپانے کا نیا فیچر متعارف کرادیا

Published

on

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین ویڈیو کے اختتام پر ظاہر ہونے والی ریکمنڈیشنز (تجاویز) کو Hide بٹن کے ذریعے چھپا سکتے ہیں۔ یہ بٹن ویڈیو پلیئر کی اوپری دائیں جانب نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے سے اختتامی تجاویز غائب ہو جائیں گی۔

اگر کوئی صارف دوبارہ وہی تجاویز دیکھنا چاہے، تو Show بٹن کے ذریعے انہیں واپس لایا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس فیچر کا اطلاق ہر ویڈیو پر انفرادی طور پر ہوگا، یعنی ہر ویڈیو کے لیے علیحدہ Hide کرنا پڑے گا۔

اس کے علاوہ، یوٹیوب نے ڈیسک ٹاپ ورژن سے وہ hover-to-subscribe بٹن بھی ہٹا دیا ہے، جو کم استعمال ہونے کی وجہ سے غیر مؤثر سمجھا گیا۔

یوٹیوب کی یہ اپڈیٹ صارفین کو زیادہ بغیر مداخلت ویڈیوز دیکھنے کی سہولت دینے کے لیے کی گئی ہے تاکہ صارفین بہتر تجربہ حاصل کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version