news

وزیراعظم شہباز شریف، صدر ٹرمپ کی سرمایہ کاری پر ہدایت

Published

on

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر نے اپنی کمپنیوں کو پاکستان میں فوری سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے اور کچھ مشترکہ منصوبوں پر معاہدے بھی طے پا چکے ہیں۔

وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے بھارت کے 7 جنگی طیارے تباہ کر کے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، تاہم اب پاکستان امن چاہتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو پاکستان جنگ کے مترادف سمجھے گا کیونکہ پانی 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ ہے، اور ظلم و ستم کے دن ختم ہونے والے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق استعمال کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دشمن کو جواب دے دیا ہے لیکن طاقت کے باوجود جنگ بندی کی پیشکش بھی کی۔

وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی، سیلاب، اور کاربن اخراج جیسے مسائل پر بھی بات کی اور دنیا سے مشترکہ اقدامات کا مطالبہ کیا۔ دہشتگردی کو عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اور پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version