news
مہنگائی میں کمی کا دعویٰ، لیکن 17 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی میں کمی کے رجحان کا دعویٰ کیا ہے، حالانکہ رواں ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جن میں ٹماٹر، انڈے، دودھ، دہی، مٹن، آٹا اور گھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی ہفتہ وار رفتار میں 0.16 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 4.17 فیصد سے کم ہو کر 3.95 فیصد رہ گئی ہے۔ مہنگی ہونے والی اشیاء میں ٹماٹر 9.04 فیصد اور انڈے 0.88 فیصد تک مہنگے ہوئے، جبکہ آلو، پیاز، لہسن، مرغی اور بعض دالوں کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں مختلف آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کے اثرات کی تفصیل بھی شامل ہے، جس کے مطابق کم آمدنی والے طبقے پر مہنگائی کا بوجھ نسبتاً زیادہ برقرار ہے۔