news

انسٹاگرام 3 ارب صارفین کے ساتھ دنیا کا تیسرا بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن گیا

Published

on

انسٹاگرام نے 3 ارب ماہانہ فعال صارفین کا سنگ میل عبور کر لیا ہے، جس کے بعد یہ دنیا کا تیسرا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن گیا ہے جو اس مقام تک پہنچا ہے۔ اس سے پہلے فیس بک اور واٹس ایپ، جو کہ انسٹاگرام کی طرح میٹا کی ملکیت ہیں، یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اس تاریخی کامیابی کا اعلان کیا، جبکہ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایپ میں مستقبل قریب میں بڑی تبدیلیوں کی بھی پیش گوئی کی ہے، جن کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب انسٹاگرام ویڈیو مواد، ریلز، اور ای آئی فیچرز پر تیزی سے کام کر رہا ہے تاکہ ٹک ٹاک اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز کے ساتھ مقابلہ جاری رکھا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version