news

پاکستان میں بچوں کی مفت کینسر اسکیننگ اور سروائیکل ویکسینیشن مہم کا آغاز

Published

on

پاکستان میں کینسر کی بروقت تشخیص اور اس سے بچاؤ کے لیے ایک اہم حکومتی قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت بچوں میں کینسر کی مفت اسکیننگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یورپ کے سب سے بڑے کینسر ریسرچ سینٹر کے ماہرین پر مشتمل وفد نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات میں اس اسکیننگ مہم کے لیے جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے اور پاکستانی ڈاکٹرز کو تربیت دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کراچی میں اپنی بیٹی کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا کر مہم کا عملی آغاز کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن افواہوں کو ختم کرنا ضروری ہے، کیونکہ یہ قدم ہزاروں خواتین کی زندگی بچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا 191واں ملک ہے جہاں یہ ویکسین دی جا رہی ہے، اور متعدد اسلامی ممالک بھی پہلے ہی اسے اپنا چکے ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ موجودہ نظام میں سب کا علاج ممکن نہیں، لہٰذا احتیاط، ویکسینیشن اور بروقت تشخیص ہی بچاؤ کا واحد راستہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیماری کو آنے سے روکنا اصل حکمت عملی ہے اور یہی وہ سوچ ہے جس کے تحت قومی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version