news

خواجہ آصف، ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے

Published

on

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کو پاکستان کی سفارتی و دفاعی پوزیشن کی مضبوطی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے اور 2025ء کو پاکستان کے لیے “کامیابیوں سے بھرپور سال” قرار دیا۔ خواجہ آصف کے مطابق بھارت پر سفارتی سطح پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے اور پاک-امریکہ تعلقات میں بے مثال بہتری پاکستان کی عالمی حیثیت میں اضافہ کر رہی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے انہیں ’’امن کا علمبردار‘‘ قرار دیا اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں آئی ٹی، زراعت، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی گئی، جبکہ انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیرِاعظم نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version