news
آئی ٹی سی این ایشیا 2025ء کا اختتام، عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت
کراچی: آئی ٹی سی این ایشیا 2025ء کی 3 روزہ بین الاقوامی آئی ٹی نمائش کا کامیاب اختتام ہو گیا، جس میں پاکستان سمیت برطانیہ، ترکیہ، چین، سعودی عرب، آذربائیجان اور امریکا کے 800 سے زائد مقامی و بین الاقوامی آئی ٹی اداروں اور 300 سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔ آئی ٹی سی این نمائش کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کے لیے کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ شرکاء نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے اقدامات نے پاکستان کو بین الاقوامی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں نئی شناخت دی ہے۔ نوجوانوں کے لیے آئی ٹی میں مواقع پیدا کرنے اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے میں SIFC کی پالیسیوں کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ ماہرین کے مطابق نمائش سے حاصل ہونے والی شراکت داری اور تجارتی معاہدے ملکی معیشت میں نمایاں بہتری لائیں گے۔