news

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر

Published

on

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 161,311 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا، اور انڈیکس میں ابتدائی طور پر 1901 پوائنٹس جبکہ بعد ازاں 2031 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق اس تیزی کی بنیادی وجوہات میں حکومتی اقتصادی اصلاحات، سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اور معاشی اشاریوں میں بہتری شامل ہیں۔ 2024 میں اب تک انڈیکس میں 39 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، جب کہ گزشتہ ایک سال میں یہ شرح 96 فیصد تک جا پہنچی ہے، جو مارکیٹ کی مستحکم بحالی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی واپسی کا واضح ثبوت ہے۔ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو اسٹاک مارکیٹ مستقبل میں ملکی معیشت کے لیے مزید مثبت اشارے دے سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version