news

شہباز شریف نے ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا

Published

on

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو ’’امن کا علمبردار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، جس سے خطے میں بڑے بحران کو ٹالنے میں مدد ملی۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے، جبکہ ماحول انتہائی خوشگوار اور پرتپاک رہا۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ میں غزہ و مغربی کنارے میں جاری صورتحال پر ان کے کردار کو سراہا۔ شہباز شریف نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے ٹیرف ارینجمنٹ پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی مفاد کی بنیاد پر مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، اور سیکیورٹی و انٹیلی جنس تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کو سراہا، جبکہ وزیراعظم نے انہیں باضابطہ طور پر پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version