news

عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر بیمار ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔ اس پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیب ہمیشہ تاخیری حربے استعمال کرتا ہے اور ہر بار اسی بہانے سے التواء مانگا جاتا ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کے مؤکل انہیں عدالت چھوڑنے نہیں دیتے کیونکہ یہ کیس بڑی مشکل سے فکس ہوتا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نیب والے رات بھر انجوائے کرتے رہے جبکہ وہ ساری رات کیس کی تیاری میں مصروف رہے۔ اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پانچ منٹ میں نئی تاریخ دی جائے گی۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو اس فیصلے سے مطلع کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version