news

پاکستان کا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ اکتوبر میں خلا میں روانہ ہوگا

Published

on

پاکستان نے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرنے کی تیاری کر لی ہے، جہاں اکتوبر 2025 میں جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ اس سیٹلائٹ کی تیاری قومی خلائی ادارے سپارکو کی زیرِ نگرانی مکمل کی گئی ہے، اور یہ مختلف سائنسی و صنعتی شعبوں میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ جدید سیٹلائٹ ملک کو معدنی وسائل کی تلاش، زراعت کی ترقی، سیلاب کی بروقت نگرانی، گلیشیئرز کے پگھلاؤ کے جائزے اور فضائی آلودگی کی سطح کی درست معلومات حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ایک ورکشاپ سے خطاب میں بتایا کہ یہ سیٹلائٹ زمین، پودوں، پانی اور مٹی سے متعلق ایسی تفصیلی معلومات فراہم کرے گا، جن کے لیے ماضی میں برسوں درکار ہوتے تھے، مگر اب یہ کام چند دنوں میں ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ملکی معیشت بلکہ ماحولیاتی پالیسی سازی اور تحقیقی میدان میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ سپارکو جیسے ادارے پاکستان کو خطے میں خلائی ٹیکنالوجی کا مضبوط مرکز بنانے کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، اور یہ سیٹلائٹ قدرتی وسائل کے مؤثر و پائیدار استعمال کو ممکن بنانے میں ایک نمایاں قدم ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version