news
اسپیس ایکس کا مریخ مشن، اسٹارشپ راکٹ کا اہم تجربہ مکمل
اسپیس ایکس نے مریخ مشن کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنے طاقتور ترین اسٹارشپ راکٹ کے اگلے فلائٹ ٹیسٹ سے قبل ایک بڑا تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ کمپنی کی ٹیکساس میں قائم اسٹار بیس فیسیلیٹی میں اسٹارشپ کی اپر اسٹیج نے اپنے چھ ریپٹر انجنز کا اسٹیٹک فائر ٹیسٹ کیا، جو لانچ پیڈ پر کھڑے ہو کر انجن کی صلاحیت کو جانچنے کے لیے کیا گیا تھا۔
اس تجربے کے بعد اسٹارشپ کا گیارہواں فلائٹ ٹیسٹ کسی بھی دن یا ہفتے میں متوقع ہے۔ یہ راکٹ دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ تصور کیا جاتا ہے۔ اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ 2029 تک انسانوں کو مریخ پر بھیجنے کے لیے پُرامید ہیں، اور اسٹارشپ اس مشن کا مرکزی جزو ہے۔
یہ راکٹ نہ صرف مریخ، بلکہ ناسا کے آرٹیمس پروگرام کے تحت چاند پر انسانوں اور کارگو کو منتقل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ اگلا فلائٹ ٹیسٹ پچھلے دو تجرباتی مشنز کی طرز پر ہوگا، جس میں اپر اسٹیج کو اسٹار بیس سے لانچ کر کے بحر ہند میں اتارا جائے گا۔