news

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر ایک خوشگوار ملاقات ہوئی، جس میں صحت، غذائیت، پولیو کے خاتمے اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے اہم شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران فراہم کی گئی امداد کو سراہا اور حالیہ 2025 کے سیلاب کے بعد دی جانے والی امدادی کوششوں پر بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے خاتمے، عوامی صحت کی بہتری، قوت مدافعت بڑھانے اور غذائی معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے، ان تمام منصوبوں میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو قابل قدر قرار دیا۔ انہوں نے پولیو سے مکمل نجات کے لیے فاؤنڈیشن کی مسلسل معاونت کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے عملی تعاون کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے صحت، معاشی شمولیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے میدان میں اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version