news

ریحانہ اور اے ایس اے پی راکی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Published

on

عالمی شہرت یافتہ باربیڈین گلوکارہ اور کامیاب کاروباری شخصیت ریحانہ اور ان کے ساتھی، معروف امریکی ریپر اے ایس اے پی راکی کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ریحانہ نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جہاں انہوں نے نومولود بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر بھی پوسٹ کی۔ اس تصویر میں ریحانہ کو گلابی لباس میں لپٹی اپنی بیٹی “راکی آئرش میئرز” کو محبت سے گود میں اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں بچی کی پیدائش کی تاریخ 12 ستمبر 2025 بھی لکھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیٹی کی پیدائش سے صرف ایک دن قبل راکی نے ایک انٹرویو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ اس بار وہ بیٹی کے والد بننا چاہتے ہیں۔ ان کے الفاظ تھے کہ اگرچہ اس بار انہوں نے جنس معلوم نہیں کی، لیکن ان کا دل کہہ رہا ہے کہ یہ بیٹی ہوگی — اور واقعی وہی ہوا۔ اس سے قبل یہ جوڑا دو بیٹوں کے والدین تھا، اور اب اس ننھی پری کی آمد سے ان کے خاندان کی خوشیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version