news

سلمان خان کا انکشاف: شادی نہیں مگر باپ بننے کی خواہش رکھتے ہیں

Published

on

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ہمیشہ شادی کے سوال پر “نو کمنٹس” کہنے والے سلمان خان نے اس بار اعتراف کیا کہ اگرچہ وہ آج بھی شادی کے خواہشمند نہیں ہیں، لیکن والد بننے کا خیال انہیں سنجیدگی سے متوجہ کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر شادی نہیں بھی ہوتی، تب بھی بچے ہو سکتے ہیں، اور وہ اس امکان پر غور کر رہے ہیں۔ سلمان نے یہ بھی مانا کہ اگر ان کی زندگی میں شادی نہ ہونے کا کوئی ذمہ دار ہے تو وہ خود ہیں۔
رشتوں پر بات کرتے ہوئے سلمان خان نے فلسفیانہ انداز میں کہا کہ اگر ایک ساتھی تیز دوڑنے لگے اور دوسرا پیچھے رہ جائے تو تعلقات میں دراڑیں پڑتی ہیں۔ ان کے مطابق، بہتر یہی ہے کہ زندگی میں ساتھ ساتھ چلا جائے، تاکہ کوئی بوجھ نہ بنے اور رشتہ برقرار رہے۔ لگتا ہے “کنوارہ خان” کا لقب اب جلد ہی “ڈیڈی خان” میں بدلنے والا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version