news
ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کا بڑا آپریشن، 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں جاری فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ حالیہ کارروائی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑا آپریشن کرتے ہوئے 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 13 خوارج ہلاک کر دیے گئے، جو مختلف دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان ہلاک دہشتگرد علاقے میں خودکش حملوں، اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشتگرد کارروائیوں کے سہولتکار تھے۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ دہشتگردوں کا بھی صفایا کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ان کے سہولتکاروں کی بیخ کنی کے لیے پُرعزم ہے۔
یہ آپریشن دہشتگردی کے خلاف قومی عزم اور دشمن کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کی ایک اور بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔