news

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر رسمی ملاقات

Published

on

نیویارک میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک خوشگوار اور غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات اجلاس کے اختتام پر ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور مختصر لیکن خوشگوار انداز میں تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر اور قطر کے امیر کی جانب سے بلائے گئے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی، جس میں ترکیہ، اردن، مصر، سعودی عرب، انڈونیشیا اور دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں خطے کی سیاسی صورت حال اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version