news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1,56,414 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دن کے دوران 100 انڈیکس ایک موقع پر 1,57,196 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر گیا، جبکہ نچلی سطح 1,56,337 پوائنٹس رہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,56,180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری یہ مثبت رجحان ملکی معاشی استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔