news
بالی ووڈ نے ایک بار پھر پاکستانی گانا ’بول کفارہ‘ چُرا لیا
بالی ووڈ انڈسٹری کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی گانے کو کاپی کرنے کا معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ اس بار مقبول گانا ’بول کفارہ‘، جو پہلے بھی بھارتی گلوکار جوبن نوتیال نے بغیر اجازت گایا تھا، اسے فلم ’دیوانے کی دیوانیت‘ میں دوبارہ کاپی کرکے شامل کیا گیا ہے۔
اس نئے ورژن کو بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ، فرحان صابری اور ڈی جے چیتاس نے گایا ہے، اور اس میں پاکستان کے لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کے مشہور گانے ’دلہے کا سہرا‘ کے کچھ بول بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔
یہ گانا جیسے ہی سوشل میڈیا پر ریلیز ہوا، پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ “بھارت ایک طرف پاکستان کو برا بھلا کہتا ہے، اور دوسری طرف ہمارے ثقافتی اور موسیقی ورثے کو چوری کرتا ہے۔”
ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا:
“سونم باجوا یہ گانا IAF سے PAF کے نام کر رہی ہیں۔”
یہ پہلا موقع نہیں، ماضی میں بھی بالی ووڈ انڈسٹری نے پاکستان کے متعدد گانے اور دھنیں چُرا کر بغیر کریڈٹ دیئے ریلیز کی ہیں، جن میں “کالا جورا”، “ہوا ہوا”، “دل دل پاکستان” اور “لٹھے دی چادر” جیسے مقبول نغمے شامل ہیں۔