news

عائشہ عمر کا ریئلٹی شو “لازوال عشق” تنازع کا شکار

Published

on

خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کے میزبانی میں پیش کیے جانے والے نئے ریئلٹی شو “لازوال عشق” کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ شو کا فارمیٹ ’’بگ باس‘‘ یا ترکی کے مقبول ریئلٹی شو ’’عشق آداسی‘‘ سے متاثر دکھائی دیتا ہے، جہاں چار مرد اور چار خواتین ایک پُرتعیش ولا میں رہائش پذیر ہوتے ہیں، اور ان کی سرگرمیاں کیمرے کی آنکھ سے ریکارڈ کی جاتی ہیں۔

عائشہ عمر کے مطابق اس شو کا مقصد “جیون ساتھی کی تلاش اور اس سفر میں درپیش جذباتی آزمائشوں کو دکھانا” ہے، تاہم صارفین نے اسے پاکستانی اقدار سے متصادم قرار دیتے ہوئے غیر اخلاقی ڈیٹنگ شو کہا ہے۔

سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل کے بعد صارفین نے پیمرا سے مطالبہ کیا کہ اس شو کی بندش کے لیے فوری اقدام کیا جائے۔ اس پر پیمرا نے وضاحت جاری کی کہ ’’لازوال عشق‘‘ کسی پاکستانی ٹی وی چینل پر نہیں بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (یوٹیوب وغیرہ) پر نشر کیا جائے گا، اور چونکہ یہ ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، اس لیے پیمرا کے قواعد و ضوابط کا اس پر اطلاق نہیں ہوتا۔

شو کی ممکنہ طور پر 100 اقساط ہوں گی، اور اس کی اشاعت جلد متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version