news

رمیز راجہ : اینڈی پائی کرافٹ بھارت کے فیورٹ میچ ریفری ہیں

Published

on

لاہور میں ہونے والی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ بھارت کے فیورٹ میچ ریفری ہیں، جو اب تک بھارت کے 90 سے زائد میچز میں ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ بھارتی ٹیم کے لیے “فکس ریفری” ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، رمیز راجہ اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی بھی موجود تھے۔

محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ میچ ریفری نے کچھ دیر پہلے پاکستان ٹیم کے کپتان اور منیجر سے معذرت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی سی بی نے 14 ستمبر کو ہونے والے میچ میں ممکنہ خلاف ورزیوں پر آئی سی سی سے باضابطہ انکوائری کی درخواست بھی کی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کی عزت برقرار رہی، اور اب امید ہے کہ ٹیم میدان میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے گفتگو میں کہا کہ پی سی بی کا مستقل مؤقف رہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے، جبکہ رمیز راجہ نے زور دیا کہ کرکٹ کو سیاسی پلیٹ فارم نہ بنایا جائے، اور اب سب کی توجہ صرف کھیل اور کارکردگی پر ہونی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version