news
ایپل نے iOS 26 اور دیگر ڈیوائسز کے لیے نیا سافٹ ویئر جاری کر دیا
ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل نے اپنی مصنوعات کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس میں آئی فون کے لیے iOS 26، میک کمپیوٹرز، آئی پیڈز، ایپل واچز اور ایپل ٹی وی کے لیے بھی جدید ورژن شامل ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ایپل نے تمام ڈیوائسز کے سافٹ ویئرز کو ایک ہی ورژن نمبر (26) کے ساتھ لانچ کیا ہے۔ کمپنی نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ اب سے سافٹ ویئرز کے نام ریلیز کے بعد آنے والے سال کے مطابق رکھے جائیں گے۔
نئے سسٹمز میں کئی اہم فیچرز شامل کیے گئے ہیں، تاہم سب سے نمایاں “لیکوئڈ گلاس” نامی نیا ڈیزائن ہے، جس نے یوزر انٹرفیس کا انداز ہی بدل دیا ہے۔ یہ فیچر ہوم اسکرین کے آئکونز سے لے کر نوٹیفکیشنز کی نمائش تک پورے سسٹم پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
مزید برآں، کچھ ایپس کو بھی مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ جدید، دیدہ زیب اور مؤثر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔