news
گوگل جیمینائی امیج ایڈیٹنگ فیچر کے بعد چیٹ جی پی ٹی سے آگے
گوگل کے نئے امیج ایڈیٹنگ فیچر نے اس کے اے آئی پلیٹ فارم گوگل جیمینائی کو صارفین میں بے حد مقبول بنا دیا ہے، خاص طور پر امریکا اور برطانیہ میں، جہاں یہ ایپ ایپل کے ٹاپ فری ایپس چارٹ میں چیٹ جی پی ٹی اور میٹا کی تھریڈز ایپ کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ گوگل کی جانب سے اگست کے آخر میں لانچ کیے گئے گوگل جیمینائی 2.5 فلیش اور امیج ماڈل نینو بنانا نے شاندار پذیرائی حاصل کی ہے۔ صرف دو ہفتوں میں صارفین نے ان ماڈلز کی مدد سے 50 کروڑ سے زائد تصاویر تخلیق کیں۔ گوگل نے ان اپڈیٹس کو ’اسٹیٹ آف دی آرٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جیمینائی وہ کام بھی کر سکتا ہے، جن کا حریف ابھی تصور بھی نہیں کر سکے۔ برطانیہ میں بھی جیمینائی نے چیٹ جی پی ٹی اور شاپنگ ایپ ٹیمو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو اس کی غیر معمولی ترقی اور مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔