news

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

Published

on

دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے قطر کے رہائشی علاقے پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے قطر کی خودمختاری کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت بھی شریک تھی، جن میں وزیر دفاع خواجہ آصف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور مشیر طارق فاطمی شامل تھے۔ امیر قطر نے وزیراعظم کی کانفرنس میں شرکت کو سراہا اور 12 ستمبر کو دوحہ کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ اسرائیل کا قطر پر حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نے قطر کی جانب سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں پاکستان اور قطر کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version