news

پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا – حکومت کا فیصلہ جاری

Published

on

وفاقی حکومت نے ستمبر 2025 کے باقی 15 دنوں کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی موجودہ قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل انڈسٹری ذرائع کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز سامنے آئی تھیں۔ تجویز دی گئی تھی کہ پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 54 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ تجاویز اوگرا نے 15 ستمبر کو وزارت خزانہ کو بھجوائی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ان تجاویز میں حکومتی ٹیکسز اور ایکسچینج لاسز کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم حکومت نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرول کی قیمت کو مستحکم رکھا اور صرف ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version