news

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Published

on

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ موجودہ معاشی صورتحال، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والے مہنگائی کے دباؤ کے باعث شرح سود میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ماہرین کا پہلے سے ہی اندازہ تھا کہ معاشی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر شرح سود کو برقرار رکھا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں بینچ مارک KSE-100 انڈیکس میں 1,000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور مارکیٹ نے 1 لاکھ 55 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ عبور کر لی۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی، خاص طور پر کمرشل بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس، بجلی اور ریفائنری سیکٹرز میں۔ اٹک ریفائنری، حبکو، ماری پیٹرولیم، پاکستان آئل فیلڈز، پی ایس او، ایچ بی ایل، نیشنل بینک اور یو بی ایل جیسے بڑے اسٹاکس میں تیزی دیکھی گئی، جس نے مجموعی طور پر مارکیٹ کے اعتماد کو تقویت بخشی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version