news

عمر شاہ انتقال کر گئے، احمد شاہ کا خاندان سوگوار

Published

on

پاکستان کے مشہور ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے، جس کی خبر احمد شاہ نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی۔ احمد شاہ کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا: “ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر خالقِ حقیقی سے جا ملا۔” ساتھ ہی عوام سے ان کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی اپیل بھی کی گئی۔

عمر اپنی معصوم مسکراہٹ، شرارتی مزاج اور بھولپن کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکے تھے۔ وہ اکثر احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز، شوز اور خاص طور پر رمضان ٹرانسمیشنز میں نظر آتے تھے، جہاں ان کی معصوم باتیں اور انداز ناظرین کو بے حد پسند آتے۔

پیر کی صبح احمد شاہ کے تصدیق شدہ فیس بک پیج سے ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی، تاہم ابھی تک عمر کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ صرف اتنا معلوم ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں ان کی آنکھوں کی موتیا کی سرجری ہوئی تھی۔

ننھے عمر کی اچانک موت نے نہ صرف ان کے خاندان کو بلکہ ان کے لاکھوں مداحوں کو بھی غمزدہ کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداح تعزیتی پیغامات کے ساتھ عمر شاہ کی پرانی ویڈیوز اور یادیں شیئر کر رہے ہیں، جنہوں نے بہت کم وقت میں سب کے دل جیت لیے تھے۔

اللہ تعالیٰ عمر شاہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version