Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the rocket domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/u849082955/domains/sahafat.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131

Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the zox-news domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/u849082955/domains/sahafat.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف عرب اسلامی ٹاسک فورس کی تجویز

news

پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف عرب اسلامی ٹاسک فورس کی تجویز

Published

on

پاکستان نے اسرائیل کے جارحانہ عزائم اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کے لیے ایک “عرب اسلامی ٹاسک فورس” کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔ دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ اسرائیل عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک مستقل خطرہ بن چکا ہے، اور اس نے ایک ایسی ریاست کو نشانہ بنایا جو فلسطین میں جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات اس کی انتہا پسند پالیسیوں اور جارحانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جو اب پورے خطے کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ پاکستان نے قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے دفاع کے حق کی حمایت کی ہے۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ پاکستان، الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے میں مصروف ہے، اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف فوری بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے اور زور دیا کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے او آئی سی کی تجویز پر عمل کیا جائے، نیز اضافی تعزیری اقدامات پر بھی غور کیا جائے۔

اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل باب ہفتم کے تحت اسرائیل سے فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا تقاضا کرے، غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنایا جائے، اور طبی عملے و اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے تحفظ کی ضمانت دی جائے۔ انہوں نے دو ریاستی حل کے لیے ایک بامعنی، وقت مقررہ سیاسی عمل کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بطور غیر مستقل رکن، او آئی سی اور عرب ممالک کے ساتھ مل کر عالمی حمایت کو متحرک کرتا رہے گا تاکہ فلسطینی عوام کو ان کا حق خودارادیت مل سکے اور خطے میں پائیدار امن قائم ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version