news

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا ریلیف پیکج

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے گھریلو صارفین کے اگست کے مہینے کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ زرعی، کمرشل اور صنعتی صارفین کے بلوں کی وصولی کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں شدید تباہی مچائی ہے، جہاں انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ مال مویشی، روزگار اور رہائش کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، عوام اور افواج پاکستان مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ متاثرہ گھریلو صارفین جو اپنے اگست کے بل پہلے ہی ادا کر چکے ہیں، انہیں یہ رقم اگلے مہینے کے بل میں ایڈجسٹ کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف متاثرین کا حق ہے، کسی پر کوئی احسان نہیں کیا جا رہا۔ زرعی، صنعتی اور کمرشل صارفین کے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد اگر ضرورت پڑی تو انہیں مزید ریلیف بھی دیا جائے گا۔ متعلقہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سلسلے میں احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کی مکمل بحالی تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی اور متاثرین کو ان کے گھروں میں دوبارہ بسانا اولین ترجیح ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version