news

پنجاب میں گندم کی قیمت میں 800 روپے فی من کمی، حکومت کا دعویٰ

Published

on

پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت میں فی من 800 روپے کمی کا دعویٰ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے باعث یہ نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے اور موجودہ ذخیرہ اگلی فصل تک کے لیے کافی ہے۔ سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے پاس 2 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، جو صوبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے سیلاب کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دینے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ مصنوعی قلت اور منافع خوری کا نتیجہ تھا۔ حکومتی کارروائیوں کے دوران 2 لاکھ 50 ہزار ٹن ذخیرہ کی گئی گندم ضبط کی جا چکی ہے، اور وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے جیسے حکومت کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہو رہی ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version