news

خیبرپختونخواہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز

Published

on

صوبہ خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دو اہم آپریشنز کیے، جن میں بھارت کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 10 سے 13 ستمبر کے دوران کیے گئے ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 35 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ پہلا آپریشن خیبرپختونخواہ ضلع باجوڑ میں کیا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ دوسرا آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا جس میں مزید 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ان کارروائیوں کے دوران پاکستان کے 12 بہادر سپوت جام شہادت نوش کر گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں افغان شہری بھی براہِ راست ملوث تھے، اور افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال بدستور تشویش کا باعث ہے۔ پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو ہر صورت ختم کیا جائے گا، اور شہداء کی قربانیاں ہمارے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version