news

ڈونلڈ ٹرمپ کی قطری وزیراعظم سے خفیہ ملاقات، اسرائیلی حملے پر تحفظات

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کے درمیان نیویارک میں ایک غیرمعمولی اور اہم ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب چند دن قبل دوحہ میں حماس کے رہنماؤں پر امریکی اتحادی اسرائیل کی جانب سے حملے کیے گئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، یہ ملاقات ایک نجی عشائیے کی صورت میں ہوئی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف بھی شریک تھے۔

اگرچہ وائٹ ہاؤس نے عشائیے کی تصدیق کی ہے، تاہم اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ قطر کے ڈپٹی چیف آف مشن حماہ المفتاح نے اس موقع پر مختصر بیان دیتے ہوئے اسے “زبردست عشائیہ” قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ عشائیہ ایک گھنٹے کی تفصیلی ملاقات کے بعد ہوا، جس میں قطری وزیراعظم نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں قطر کے خطے میں ثالثی کردار، غزہ کی موجودہ صورتحال اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے تناظر میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر ٹرمپ نے اسرائیل کی یکطرفہ کارروائیوں پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے نہ تو امریکہ اور نہ ہی اسرائیل کے مفادات کو فائدہ پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ قطر طویل عرصے سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لیے بعدازجنگ منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک اہم ثالث کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وزیراعظم قطر نے حالیہ دنوں میں اسرائیل پر امن عمل کو سبوتاژ کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ قطر اپنا ثالثی کردار جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version