news

پی آئی اے نے پاکستان سے کینیڈا کیلئے پروازیں 13 سے 27 ستمبر تک معطل

Published

on

قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے پاکستان سے کینیڈا کے لیے فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 13 ستمبر سے 27 ستمبر 2025 تک پاکستان سے ٹورنٹو جانے والی تمام پروازیں وقتی طور پر بند رہیں گی۔ یہ فیصلہ پی آئی اے کے خصوصی بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی مینٹی ننس کے پیش نظر کیا گیا ہے، جن کا ہر دس سال بعد تکنیکی معائنہ اور پرزہ جات کی تبدیلی ناگزیر ہوتی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں طیاروں کا مکمل تکنیکی معائنہ تین ہفتے تک جاری رہے گا جس کے دوران کینیڈا کیلئے شیڈول تمام پروازیں متاثر ہوں گی۔ پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو متبادل انتظامات یا پروازوں کی ری شیڈولنگ سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version