news

ہڑپہ کھدائی کی 100ویں سالگرہ پر سائنسی کھدائی پروگرام کا آغاز

Published

on

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی پنجاب نے ہڑپہ کی کھدائی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر صوبے بھر میں جدید سائنسی کھدائی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی جی آثار قدیمہ ظہیر عباس ملک کے مطابق اس منصوبے میں ڈیجیٹل میپنگ، سائنسی تاریخ اور جدید دستاویزی تکنیکوں کو استعمال کیا جائے گا تاکہ وادی سندھ کی قدیم تہذیب کا مزید گہرائی سے مطالعہ کیا جا سکے۔ پہلے مرحلے میں ہڑپہ، جبکہ دوسرے مرحلے میں گندھارا خطے میں باقاعدہ کھدائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر آثار قدیمہ کو تعلیم اور ثقافت سے جوڑنے پر خاص توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے عالمی معیار کے مطابق ورثہ مینجمنٹ کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ ڈی جی آرکیالوجی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف علمی تحقیق کو فروغ دے گا بلکہ پنجاب کو ورثہ سیاحت کا عالمی مرکز بھی بنا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version