news

وزیراعظم شہباز شریف کا ایس سی او سمٹ کی میزبانی کا اعلان

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے نواحی علاقے ٹی چوک روات میں فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس کے لیے ابھی سے تیاریوں کا آغاز ضروری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے کو اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے شہریوں کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے کو سگنل فری بنانے کے بعد ٹی چوک فلائی اوور سے روزانہ تقریباً 42 ہزار گاڑیوں کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور ٹی چوک فلائی اوور 150 دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا، جس پر تقریباً 1.49 ارب روپے لاگت آئے گی۔ فلائی اوور کی لمبائی ایک کلومیٹر سے زائد اور چوڑائی 11.3 میٹر ہوگی، جبکہ ساتھ سٹریٹ لائٹس اور ہارٹیکلچر بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان ریلوے سروس کے مجوزہ منصوبے کا بھی اعلان کیا جو شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے بتایا کہ تاجکستان سے تحفے میں ملنے والے پودوں کی بدولت شہر کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کی جلد تکمیل اور اعلیٰ معیار کی یقین دہانی کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version