news

قطر پر اسرائیلی حملہ سفارتکاری کی توہین ہے، وزیراعظم قطر

Published

on

قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے قطر کی حدود پر حملہ کرکے نہ صرف ہماری خودمختاری کو چیلنج کیا ہے بلکہ عالمی سفارتکاری کی توہین بھی کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں قطر کو جانی اور مالی نقصان برداشت کرنا پڑا، جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم قطر نے کہا کہ قطر کا ثالثی کردار دنیا بھر میں سراہا گیا ہے اور اسرائیلی حملہ ان امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل حماس رہنماؤں کو نشانہ بنا کر غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے، تاہم قطر ایسے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے سلامتی کونسل کو یقین دلایا کہ ان کا ملک انسانی ہمدردی اور امن کے لیے اپنی سفارتی کوششیں بلاتعطل جاری رکھے گا، تاکہ خطے میں جاری خونریزی روکی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version