news

سامعہ حجاب کو دھمکیاں دینے والا ملزم حسن زاہد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Published

on

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا اور قتل کی دھمکیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے گرفتار ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔ سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں ہوئی، جہاں پولیس نے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جو مسترد کر دی گئی۔ حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے اور وہ اس سے قبل اغوا کے مقدمے میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل جا چکا ہے۔ سامعہ حجاب نے الزام لگایا ہے کہ حسن نے ان کے گھر کے باہر سے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ بعد ازاں سامعہ نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا کہ حسن زاہد ان کا سابق منگیتر ہے اور اب ان کا رشتہ ختم ہو چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version