news

شیری رحمان : اسرائیل نے پاکستان کا رخ کیا تولگ پتا جائے گا

Published

on

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ نیتن یاہو اور اس کے حواری پاکستان کی طرف آنے کا سوچیں بھی نہ، اگر ایسا ہوا تو انہیں “لگ پتا جائے گا”۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں خون کی ہولی مچا رکھی ہے اور پورے مغربی ایشیا میں جنگل کا قانون نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیل نے حالیہ مہینوں میں متعدد عرب ممالک جیسے ایران، یمن، شام، لبنان اور اب قطر پر حملے کیے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کو متحد ہو کر اسرائیل کو مؤثر جواب دینا چاہیے تاکہ اس کی بڑھتی جارحیت کا سدباب کیا جا سکے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ قطر کو ایک بہتر حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت صرف بیانات کا نہیں بلکہ عملی اتحاد کا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اسرائیل کے رویے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ امریکا نے ماضی میں طالبان اور حماس کے سیاسی ونگ کو قطر میں بسایا، مگر اب خود اس کا اتحادی اسرائیل قطر پر حملہ کر رہا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکا کی اولین ترجیح صرف اسرائیل ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر امن قائم ہو جائے تو نیتن یاہو ایک دن بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتا، اس لیے وہ جنگ کا ماحول برقرار رکھنا چاہتا ہے تاکہ اقتدار میں رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونا ہوگا، ورنہ ایک کے بعد ایک ان کی باری آتی رہے گی۔ اتوار اور پیر کو دوحہ میں ہونے والا مسلم لیڈرز کا ہنگامی اجلاس اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس میں اسرائیلی حملے کے خلاف مشترکہ ردعمل پر غور ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version