news

دیوان گروپ کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا اسمبلنگ پلانٹ لگانے پر غور

Published

on

لاہور میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے دیوان گروپ کے سی ای او وسیم الحق کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دیوان گروپ نے پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کا اسمبلنگ پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

سی ای او وسیم الحق نے بتایا کہ ان کا گروپ کراچی میں مختلف اقسام کی گاڑیاں تیار کر رہا ہے اور اب پنجاب میں بھی صنعتی یونٹ قائم کرنا چاہتا ہے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا خاص فوکس صوبے میں الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے کو فروغ دینا ہے، اور اس سلسلے میں متعدد غیر ملکی کمپنیاں بھی پنجاب میں سرمایہ کاری پر آمادہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ الیکٹرک گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔

وزیر صنعت نے کہا کہ دیوان گروپ کو پنجاب میں کسی بھی اسپیشل اکنامک زون میں اسمبلنگ پلانٹ لگانے کے لیے 30 سال کی قابلِ توسیع لیز پر زمین دستیاب کی جا سکتی ہے، اور حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے دیوان گروپ کی تیار کردہ گاڑیوں کا مشاہدہ کیا اور خود ڈرائیو کرکے ان کا جائزہ بھی لیا۔ ملاقات میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی سمیت دیوان گروپ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version