news

سینیٹر عطاء الرحمان کا وزیراعلیٰ گنڈاپور کو الیکشن کا چیلنج

Published

on

جمعیت علمائے اسلام (ف) خیبر پختونخواہ کے امیر سینیٹر عطاء الرحمان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سخت چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان میں سیاسی جرات ہے تو وہ فوری طور پر استعفیٰ دیں اور جے یو آئی کے ایک عام کارکن سے الیکشن میں مقابلہ کریں۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پارٹی کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں صوبے کی سنگین صورتِ حال پر غور کیا گیا، جہاں سیلاب نے بونیر، سوات، صوابی اور مانسہرہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، اموات ہوئیں اور اربوں روپے کا نقصان ہوا، مگر حکومت کہیں نظر نہیں آتی۔ وزیراعلیٰ صرف چند گھنٹوں کے لیے ڈی سی آفس جا کر واپس چلے گئے۔

سینیٹر عطاء الرحمان نے مزید کہا کہ صوبے میں دہشت گردی اور مہنگائی کا زور ہے، کرپشن کے قصے عام ہیں اور حکومت صرف دعوؤں تک محدود ہے۔ 13 سال سے اقتدار میں رہنے کے باوجود کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ علی امین گنڈاپور ایم ایم اے حکومت کے منصوبوں پر اپنا نام لگا رہے ہیں، جو کہ زیادتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی عوام سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، مگر پنجاب حکومت نے خیبر پختونخواہ کے لیے گندم کی ترسیل روک دی ہے، جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم پر عائد پابندی کو فوراً ختم کیا جائے اور حکومت کرپشن اور سوشل میڈیا پر سیلفیاں لینے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version